میرے بارے میں

اسلام علیکم دوستو!
میرا نام راشد علی ہے، اور میرا تعلق پاکستان کے صوبے پنجاب کے شہر بہاولپور سے ہے. اُمید کرتا ہوں کہ آپ سب خیریت و عافیت سے ہونگے. اور دُعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ پر مُجھ پر رحم فرمائے. (آمین)
انٹرنیٹ کی دُنیا میں مجھے قدم رکھے ہوئے کوئی قریب 9 سال ہو چکے ہیں. اور اس عرصے کے دوران کے تجربے سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے. زندگی میں کچھ کرنے کے لیئے خواب دیکھنا ضروری ہیں، اور خواب جتنے زیادہ بڑے ہونگے اُتنی ہی زیادہ آپکی سوچ ہوگی. اور زندگی میں کامیاب ہونے کے لئے رسک لینا بھی بہت ضروری ہے. جب تک آپ رسک نہیں لیں گے آپ کچھ سیکھ نہیں سکیں گے. رسک لیں گے تو زندگی آپکو آگے کی طرف دھکیلے گی. مُجھ سے انشاءاللہ جُرے رہیئے گا.. آپ سے زندگی کے تجربات بھی شئیر کرتا رہوں گا. فی الوقت آتے ہیں کام کی بات کی طرف..
میں نے تقریبا 2005 سے لیکر 2008 تک گورنمنٹ جاب حاصل کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی لیکن ناکام رہا..گورنمنٹ سیکٹر کے جو ہالات تھے تب ان سے ہر کوئی بخوبی واقف ہوگا. میں انٹر نیٹ کی دُنیا میں قدم رکھا. محنت اور لگن نے مجھے کامیابی دی. اور میں آگے بڑھتا چلا گیا. زندگی ہر روز ایک نیا سبق دیتی تھی اور یوں میں زندگی کا سفر کاٹتے کاٹتے یہاں تک پہنچا.
زندگی میں خواب ہر کوئی دیکھتا ہے، اور خواب دیکھنے بھی چاہیں ، بالکل میرے بھی بہت سارے خواب ہیں جن کو پورا کرنے کے لئے میں نے اپنے تجربے اور ریسرچ کو سامنے رکھتے ہوئے یہ پلان بنایا کہ کیوں نا میں بھی ایک ایسی سکیم تیار کروں جس میں لوگ انویسٹ کریں..کیونکہ آجکل آن لائن انویسٹمنٹ کی بھی ساری ICO’s کام کر رہی ہیں خاص طور پر cryptocurrency اور blockchain ٹیکنالوجی نے ایک نیا رُخ دیا ہے.
حالات کو دیکھتے ہوئے اور تجربے کی بنا پر میں نے بھی فیصلہ کیا کیوں نا میں بھی اپنے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے لئے ایک ایسا پلیٹ فارم بناوں جن سے وہ آنے والے وقت میں مُستفید ہو سکیں. میں نے اپنے اس کیرئیر میں یہ دیکھا ہے کہ گوروں کی ویب سائیٹ پر بہت سے لوگ انویسٹ کرتے ہیں جنکا کہ ایک پل کا بھی بھروسہ نہیں ہوتا کہ کب سائیٹ بند ہو جائے اور آپکا نقصان ہو جائے. اور اگر سائیٹ سے آپ نے کچھ نا کچھ کما بھی لیا ہے تو لالچ میں آکر آپ دوبارہ انویسٹ کرتے ہیں اور نتیجہ نقصان اُٹھاتے ہیں.
میں نے سوچا کہ جو پیسہ آپ لوگ باہر لگا کر رسک لیتے ہیں وہ ہی پیسہ آپ اپنے بھائی کے ساتھ انویسٹ کریں. اپنے اس بھائی کے ساتھ کاروبار میں شامل ہو کر خوابوں کو پُورا کرنے میں مدد کریں.
اور مُجھے اللہ کے توسط پورا بھروسہ ہے کہ آپ لوگ میری بھرپور مدد کریں گے. میں کرنا کیا چاہتا ہوں اسکے بارے مین تمام تر معلومات آپکو کمپنی کے مقاصد والے صفحے پر مل جائے گی. مجھے پورا بھروسہ ہے کہ آپ لوگ مجھے فُل سپورٹ کریں گے. اور میرے بازو بنیں گے.